سری لنکا کو کھیل کا معیار بہتر بنانے کی فکر لاحق
ٹاپ ٹیموں کیخلاف حالیہ پرفارمنس سے دوبارہ چیمپئن بننے کا خواب پورا نہیں ہوگا، میتھیوز
سری لنکن کپتان انجیلو میتھیوز نے تسلیم کیا ہے کہ افغانستان سے کامیابی کے باوجود ہمیں اپنے کھیل کا معیار بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔
میتھیوز نے کہا کہ ورلڈ کپ میں ٹاپ ٹیموں کیخلاف آنے والے میچزمیں ہمیں اپنے کھیل کا معیار بلند کرنا ہوگا کیونکہ اسی صورت میں ہمارا دوسری مرتبہ ورلڈ چیمپئن بننے کا خواب پورا ہوسکتا ہے، سری لنکن ٹیم اب جمعرات کو بنگلہ دیش کا سامنا کرے گی،اس کے بعد اسے میزبان آسٹریلیا، انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ سے بھی ٹکرانا ہے۔مہیلا جے وردنے نے کہا کہ تمام کریڈٹ افغان ٹیم کو جاتا ہے۔
انھوں نے مشکل کنڈیشنز میں بہت عمدہ کھیل پیش کیا، اس کے بعد بولنگ میں انھوں نے اپنی مہارت دکھائی، ان کے بولرز کو رفتار اور گیند کو گھمانے کی صلاحیت موجود ہے ، میں نہیں سمجھتا کہ بڑی ٹیموں اور ان کے درمیان کچھ زیادہ فرق ہے۔ دوسری جانب افغان کپتان محمد نبی کا کہنا ہے کہ ہم نے 30 سے 40 رنز کم اسکوربورڈ پر جوڑے، ہم نے اپنے ابتدائی 10 سے 15 اوورز اچھی بولنگ کی، ہم نے اختتام پر سری لنکن ٹیم کو باندھے رکھا، ہم اپنی حالیہ پرفارمنس پر مطمئن ہیں۔
افغان ٹیم کا اگلا میچ جمعرات کو ڈونیڈن پر اسکاٹ لینڈ سے ہوگا، افغان بیٹسمین سمیع اللہ شنواری نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری بڑی بدقسمتی رہی، ہم نے ان کے چار ابتدائی پلیئرز کو جلد قابو کرلیا تھا لیکن مہیلا جے وردنے اور انجیلیو میتھیوز اچھی اننگز کھیل کر میچ بچالے گئے، ہم نے تین رن آؤٹ کرنے کے مواقع بھی ضائع کیے۔