مولانا عبدالعزیز نے معذرت کرلی اس لئے گرفتار کرنے میں محتاط ہیں چوہدری نثار

مولانا کو گرفتار کرنے کے نتیجے میں کوئی المناک سانحہ پیش آیا تو بہت منفی نتائج مرتب ہونگے

ہم اپنی توجہ عسکریت پسندوں کیخلاف آپریشن پر مرکوز رکھنا چاہتے ہیں، میڈیا سے گفتگو۔ فوٹو: فائل

لاہور:
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے انکشاف کیا ہے کہ لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز نے پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر 16 دسمبر کے دہشت گرد حملے کا دفاع کرنے پر تحریری معذرت پولیس کو سامنے جمع کرادی ہے۔


3 روزہ دورہ امریکا کے اختتام پر صحافیوں سے بات چیت کے دوران لال مسجد کے امام کو گرفتار نہ کرنے کے حوالے سے سوال پر وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت محتاط ہے، غیر آمادہ نہیں۔ مولانا عبدالعزیز کو گرفتار کرنا مشکل نہیں مگر ہم اپنی توجہ عسکریت پسندوں کے خلاف جاری آپریشن پر مرکوز رکھنا چاہتے ہیں۔ اس مرحلے پر کوئی اور اقدام تقسیم کا باعث اور عسکریت پسندوں کیلیے فائدہ مند ہوگا۔

وفاقی وزیر نے لال مسجد میں2007 کے آپریشن کا ذکر کیا جب پرویز مشرف حکومت مولانا عبدالعزیز کو ان کے گاؤں سے واپس لانے اور خصوصی سیکیورٹی فراہم کرنے پر مجبور ہوگئی تھی۔
Load Next Story