پی سی بی نے ’’جوا خانے‘‘ جانے پر معین خان سے وضاحت طلب کرلی

ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ سےایک رات قبل معین خان جوا خانہ گئےاور پاکستان کو 150 رنزسےعبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا،ذرائع

چیرمین پی سی بی شہریار خان چیف سلیکٹر معین خان سے شدید ناراض ہیں، ذرائع ذرائع. فوٹو:فائل

لاہور:
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین شہریار خان نے جوا خانہ جانے پر چیف سلیکٹر معین خان سے وضاحت طلب کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیرمین پی سی بی شہریار خان چیف سلیکٹر معین خان سے شدید ناراض ہیں اور جوا خانہ جانے پر انہوں نے وضاحت طلب کرلی جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ معین خان کو نیوزی لینڈ سے کسی بھی وقت واپس وطن بلایا جاسکتا ہے، ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ سے ایک رات قبل معین خان جوا خانہ گئے تھے اور اگلے ہی روز کالی آندھی کے خلاف قومی ٹیم کو 150 رنز سے عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔


واضح رہے کہ سابق چیرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے معین خان کا تقرر کرتے ہوئے انہیں ورلڈ کپ کے لئے چیف سلیکٹر کے عہدے پر تعینات کیا تھا۔

 

Load Next Story