مصر میں سجنے والی ہے چاکلیٹ کی دنیا
عجائب گھر میں چاکلیٹ کے دریا سے مشابہہ کنواں اور آبشار لوگوں کا دل بہلائے گی
مصر میں مشرق وسطیٰ کے پہلے چاکلیٹ میوزیم کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جس میں ہر چیز چاکلیٹ کی بنی ہوگی۔
مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں بنائے گئے اس عجائب گھر کی تیاری کے لئے دنیا بھر سے چاکلیٹ کی اقسام منگوائی گئی ہیں۔ جن کی مدد سے فن پارے، مجسمے اور پینٹنگز تیار کی گئی ہیں، اس کے علاوہ ہالی ووڈ مشہور فلم ''چارلی اینڈ داچاکلیٹ فیکٹری'' میں چاکلیٹ کے دریا سے مشابہہ کنواں اور آبشار بھی یہاں آنے والوں کا دل بہلائے گی۔
واضح رہے کہ امریکا، روس ، جاپان اور کئی یورپی ممالک میں چاکلیٹ میوزیم قائم ہیں تاہم قاہرہ کا عجائب گھر مشرق وسطیٰ کا پہلا چاکلیٹ میوزیم ہے۔