راجر فیڈرر نے بھارتی کرکٹ ٹیم کی شرٹ تھام کر تصویر بنوانے پرمعذرت کرلی

تصویر پروموشن مہم کا حصہ تھی جس کا مقصد کسی کے جذبات مجروح کرنا مقصد نہیں تھا، راجر فیڈر

راجر فیڈر کی تصویر کی وجہ سے پاکستان میں ان کے کے مداحوں میں ناراضگی اور غصہ پایا جاتا تھا، فوٹو فائل

ٹینس کے ممتاز کھلاڑی راجر فیڈرر نے کرکٹ ورلڈ کپ میں بھارت اور پاکستان کے میچ سے ایک روز قبل تشہیری مہم کے دوران بھارتی ٹیم کی شرٹ کے ساتھ فیس بک پر تصویر پوسٹ کرنے پر اپنے مداحوں سے معذرت کرلی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق راجر فیڈرر نے ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے میچ سے قبل فیس بک پیج پر اپنی تصویر لگائی جس میں ان کے ہاتھ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی شرٹ تھی، اس تصویر کے منظر عام پر آنے کے بعد راجر فیڈر کے مداحوں کی جانب سے ناراضگی کا اظہار کیا گیا جس پر راجر فیڈر کا کہنا تھا کہ دبئی اوپن شروع ہونے سے قبل لگائی گئی یہ تصویر نائیکی کی جانب سے پروموشن مہم کا حصہ تھی اور یہ شرٹ حال ہی میں چند بھارتی کھلاڑیوں سے ملاقات کے دوران ان کی ٹیم کی طرف سے انہیں تحفے کے طور پر دی گئی تھی۔


راجرفیڈر کا کہنا تھا ہر کوئی جانتا ہے کہ میں جنوبی افریقہ کی حمایت کرتا ہوں تاہم اس تصویر کا مقصد کسی کے جذبات مجروح کرنا مقصد نہیں تھا جس کے لیے معذرت کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ اس تصویر کی وجہ سے پاکستان میں راجر فیڈرر کے مداحوں میں کافی ناراضگی اور غصہ پایا جاتا تھا اسی لیے برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی میں زیر تعلیم ایک پاکستانی طالب علم نے ایکسپریس ٹریبیون سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسے راجر فیڈر کو بھارتی ٹیم کی شرٹ کے ساتھ دیکھ کر بے حد افسوس ہوا جس پر اس نے فیس بک سے راجرفیڈر کی تمام تصاویر بھی ہٹا دی ہیں۔

 
Load Next Story