کرس گیل نے ورلڈ کپ کی پہلی اور ایک روزہ میچوں کی تیز ترین ڈبل سنچری بنا ڈالی
کرس گیل نے 16 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 138 گیندوں پر ڈبل سنچری اسکور کی
ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز بلے باز کرس گیل نے ورلڈ کپ کی پہلی اور ایک روزہ میچوں کی تیز ترین ڈبل سنچری بنا کر نئی تاریخ رقم کردی۔
کینبرا کے منوکا اوول گراؤنڈ میں زمبابوے کے خلاف میچ میں کرس گیل نے چھکوں اور چوکوں کی برسات کرکے 138 گیندوں پر ڈبل سنچری اسکور کی جو ورلڈ کپ کی پہلی اور ایک روزہ میچوں کی تاریخ کی تیز ترین ڈبل سنچری ہے، ویسٹ انڈیز کے اوپنر کے آگے زمبابوے کے بولر بالکل بے بس نظر آئے اور وہ 16 چھکے اور 9 چوکے لگا کر 215 کے انفرادی اسکور پر 50ویں اوور کی آخری گیند پر آؤٹ ہوئے، کرس گیل کے 215 رنز کی بدولت ہی ویسٹ انڈیز دو وکٹوں کے نقصان پر 382 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف زمبابوے کو دینے میں کامیاب ہوا۔