ملک بھر سے 19 ہزار سے زائد مشتبہ افراد گرفتار

لاؤڈ اسپکر کے غلط استعمال کے الزام میں 2 ہزار 497 افراد کو گرفتار کیاگیا، سکیورٹی اداروں کی وزیراعظم کو رپورٹ

رپورٹ کے مطابق ملک سے 5 ہزار 66 افغان مہاجرین کو بھی واپس بھیجا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

لاہور:
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملک بھر سے 19 ہزار 272 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔


سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے وزیراعظم نوازشریف کو رپورٹ پیش کی گئی جس میں بتایا گیا ہے کہ سندھ میں 3 ہزار، خیبرپختونخوا 3 ہزار 737، پنجاب 11 ہزار 634 جب کہ بلوچستان میں 57 اور فاٹا میں 68 آپریشن کیے گئے جس کے تحت 19 ہزار سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

وزیراعظم کو پیش کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ ملک بھر سے لاؤڈ اسپکر کے غلط استعمال کے الزام میں 2 ہزار 497 افراد کو گرفتار کیاگیا ہے جب کہ مذہبی منافرت پھیلانے پر مبنی تقاریر کرنے پر 580 افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ملک سے 5 ہزار 66 افغان مہاجرین کو بھی واپس بھیجا گیا ہے۔
Load Next Story