دورئہ سری لنکا انجرڈ ونے کمار کی جگہ عرفان کو مل گئی

پیسر تین ہفتوں کیلیے آؤٹ، آل رائونڈر کو اس مرتبہ بھی رویندرا جڈیجا پر فوقیت دی گئی

پیسر تین ہفتوں کیلیے آؤٹ، آل رائونڈر کو اس مرتبہ بھی رویندرا جڈیجا پر فوقیت دی گئی

ISLAMABAD:
ونے کمار کے انجرڈ ہونے پر عرفان پٹھان کو موقع مل گیا، انھیں دورئہ سری لنکا کیلیے بھارتی اسکواڈ کا حصہ بنالیاگیا، تجربہ کار آل رائونڈر کو رویندرا جڈیجا پر فوقیت دی گئی، 21 جولائی سے شروع ہونے والے سری لنکا کے دورے کیلیے بھارت نے ہیمسٹرنگ انجری سے دوچار ہونیو الے فاسٹ بولر ونے کمار کی جگہ تجربہ کار آل رائونڈر عرفان پٹھان کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا۔

ونے انجری کے سبب تین ہفتوں کیلیے سائیڈ لائن ہوگئے ہیں اور وہ آئی لینڈرز کیخلاف محدود اوورز کے ان مقابلوں میں شرکت نہیں کرپائیںگے، بھارتی ٹیم پانچ ون ڈے اور ایک ٹوئنٹی 20 کھیلے گی،نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں سری لنکن ٹور کیلیے موقع پانے والے عرفان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ابتدا میں جب مجھے نیشنل ٹیم سے باہر کیاگیا تو میں نے سوچا کہ میرے کھیل کے کون سے ایسے شعبے ہیں، جس پر مجھے زیادہ توجہ دینی چاہیے، اور اب میں خاصا مطمئن ہوں کہ نیٹ پر میں نے بھرپور محنت کرکے سلیکٹرز کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی ہے اور اب میری ساری توجہ سری لنکا سے سیریز پر منتقل ہوگئی ہے،


عرفان نے گذشتہ دسمبر کے دورئہ ویسٹ انڈیز میں تین برس بعد بھارتی اسکواڈ میں واپسی کی تھی، جس کے بعد انھیں رویندرا جڈیجا پر ترجیح دیتے ہوئے ایشیا کپ اور پھر آسٹریلیا میں سیریز میں مواقع ملے،تاہم سری لنکا کیلیے ابتدائی طور پر اعلان کردہ اسکواڈز میں رویندرا اور عرفان میں سے کسی کا بھی انتخاب نہیں کیاگیا تھا،سلیکٹرز کا سارا دھیان آل رائونڈرز کی بجائے اسپیشلسٹ پر تھا،

عرفان نے مزید کہاکہ میں نے ٹیم میں واپسی کے بعد سے اب تک 8 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے ہیں جن میں مجھے 13وکٹیں ملیں اور میں پانچ اننگز میں 100 کے لگ بھگ رنز بھی بنانے میں کامیاب رہا ہوں، مجھے پورا یقین ہے کہ اگر مجھے تواتر سے مواقع ملتے رہے تو میری پرفارمنس میں اور بھی نکھار آئیگا۔
Load Next Story