حیدرآبادگستاخانہ فلم اور خاکوں کیخلاف یوم مذمت منایا گیا
اسلامی ممالک اقوام متحدہ پر تحفظ انبیاء کیلیے بین الاقوامی قانون سازی کیلیے دبائو ڈالیں ،علما
امریکی گستاخانہ فلم اور خاکوں کے خلاف تحریک ناموس رسالت ﷺ کی اپیل پر ملک بھر کی طرح حیدرآباد میں بھی یوم مذمت منایا گیا۔
اس سلسلے میں حیدرآباد کی 500 سے زائد مساجد اور امام بارگاہوں اور خانقاہوں میں علمائے کرام نے امریکا اور فرانس کے اسلام دشمن توہین رسالت پرمبنی فلم اور خاکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور حکومت پاکستان بالخصوص اسلامی ممالک سے اقوام متحدہ میں تحفظ انبیاء کیلیے بین الاقوامی قانون سازی پر زور دیا۔ اس موقع پر قرارداد مذمت منظور کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ اسلامی ممالک، امریکا اور دیگر گستاخ ممالک سے اس وقت تک سفارتی تعلقات منقطع کردیں۔
جب تک وہ شان رسالت ﷺ میں گستاخی کرنے والے ملعونوں کو کیفر کردار تک نہیں پہنچا دیں، حکومت پاکستان اپنا دینی فریضہ ادا کرتے ہوئے امریکی سفیر کو ملک بدر،مصنوعات کا بائیکاٹ اور اس سے ہرسطح سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کرے اور گستاخانہ فلم و خاکوں پر پابندی عائد کی جائے۔