امریکی میوزک بینڈ کا کراچی میں طلبا کے لئے خصوصی کنسرٹ

’میری مک برائڈ‘ نے انگریزی گانوں کے علاوہ پاکستانی نغمہ ’’دل دل پاکستان‘‘بھی گایا جس پر شرکا جھوم اٹھے

امریکن کلچرل سینٹر میں منعقدہ تقریب میں امریکی میوزک بینڈ اپنے فن کا مظاہرہ کررہا ہے ۔ فوٹو : فائل

بلدیہ عظمیٰ کراچی کے سٹی انسٹیٹیوٹ آف امیج مینجمنٹ (سم) نے امریکی قونصلیٹ کے تعاون سے امریکا سے آئے ہوئے میری مک برائڈ میوزیکل بینڈ کے ساتھ بلدیہ عظمیٰ کے اسکولوں کے بچوں کے ہمراہ ایک شام کا انعقاد صادقین گیلری فریئر ہال میں کیا۔

تقریب میں مہمان خصوصی بلدیہ عظمیٰ کے ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل سروسز و پارکس نیاز احمد سومرو نے مہمانوں کو سندھ کی روایتی اجرک کا تحفہ پیش کیا ، ڈائریکٹر سم محمد شاہد نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کے لیے یہ شام کسی اعزاز سے کم نہیں میری مک برائڈ میوزیکل بینڈ امریکا نے ہماری درخواست پر آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے بلدیہ عظمیٰ کے محکمہ تعلیم کے تعاون سے 250 بچوں کو پروگرام میں شرکت کا موقع فراہم کیا۔


آئندہ بھی امریکی قونصلیٹ نے ثقافتی اور تعلیمی پروگراموں میں تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے جس میں طالب علموں کو انگلش کی تعلیم اور مختلف کورسز کے لیے بیرون ممالک بھیجنے کے انتظامات شامل ہیں،علاوہ ازیں پاکستان امریکن کلچرل سینٹر میں امریکی پاپ بینڈ''میری مک برائڈ''کی موسیقی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا،یہ بینڈ امریکی قونصل خانے کراچی کی دعوت پر دوسری بار پاکستان کا دورہ کررہاہے،امریکی پاپ بینڈ کی سنگر میری مک برائڈ،امریکی پاپ بینڈ''میری مک برائڈ''نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

انگریزی گیتوں کے ساتھ موسیقاروں نے پاکستانی نغمہ ''دل دل پاکستان''بھی گایا جس پر شرکا جھوم اٹھے،میری مک برائڈ نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 2011 میں پاکستان آئی تھی اور اس کے بعد اب آئی ہوں،یہاں کے لوگ مہمان نواز ہیں اورکراچی آکر ہمیشہ بہت خوشی ہوتی ہے۔
Load Next Story