قلعہ عبداللہ میں 2 سال کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق

بچی کے والدین اپنے بچوں کو انسداد پولیو کی ویکسین پلانے سے انکاری رہے ہیں

گزشتہ برس بلوچستان میں پولیو کے 25 کیس رجسٹر ہوئے تھے جن میں سے 12 کا تعلق قلعہ عبداللہ سے تھا۔ فوٹو: فائل

قلعہ عبداللہ میں ایک اور بچی میں پولیو کےوائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ میں 2سال کی بچی میں پولیو کےوائرس کی تصدیق ہوئی ہے، بچی کے والدین اپنے بچوں کو انسداد پولیو کی ویکسین پلانے سے انکاری رہے ہیں۔


واضح رہے کہ گزشتہ برس بلوچستان میں پولیو کے 25 کیس رجسٹر ہوئے تھے جن میں سے 12 کا تعلق قلعہ عبداللہ سے تھا۔

 

 
Load Next Story