کسینو کیس میں جکڑے معین خان کو چیر مین پی سی بی نے طلب کرلیا

کراچی ایئرپورٹ پر ناراض شائقین کرکٹ معین خان کا استقبال کرنے کے لیے انڈے لیے کھڑے تھے

میڈیا سے بات کیے بغیر ایئرپورٹ کے پچھلے راستے سے گھر روانہ ہوگئے، فوٹو:فائل

چیر مین پی سی بی شہریار خان نے چیف سلیکٹر معین خان کو پیر کے روز لاہور میں پی سی بی ہیڈکوارٹرز میں طلب کرلیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر معین خان پر شدید تنقید کے بعد چیرمین پی سی بی شہریار خان نے کسینو جانے پر انہیں طلب کیا تھا جس کےبعد وہ پی آئی اے کی پرواز سے کراچی پہنچے جہاں وہ میڈیا سے بات کیے بغیر ایئرپورٹ کے پچھلے راستے سے گھر روانہ ہوگئے۔


پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیر مین نے چیف سلیکٹر معین خان کو پیر کے روز لاہور میں طلب کرلیا۔ ترجمان پی سی بی کے مطابق چیر مین پی سی بی اور چیف سلیکٹر معین خان کی ملاقات پیر کے روز لاہور میں پی سی بی ہیڈکوارٹرز میں ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیر مین پی سی بی معین خان سے کسینو کے معاملے پر تفصیلی وضاحت طلب کریں گے جب کہ اس موقع پر معین خان ٹیم کی ناقص کارکردگی سے متعلق رپورٹ بھی پیش کریں گے۔

دوسری جانب غم و غصے سے بھرپور شائقین معین خان کا استقبال انڈوں سےکرنے کے لیے ایئرپورٹ پر موجود تھے تاہم معین خان کی جانب سے پچھلا راستہ اختیار کرنے پر شہریوں نے احتجاجاً انڈے اپنے سروں پر ہی پھوڑ لیے جب کہ شہریوں کا کہنا تھا کہ معین خان نے کسینو جان کر انتہائی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور اگر قومی ٹیم نے بھی آئندہ میچوں میں بہتر کارکردگی نہ دکھائی تو کھلاڑیوں کا استقبال بھی اس برے انداز میں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی بدترین کارکردگی کے بعد معین خان کو کسینو میں دیکھا گیا تھا جس کے باعث انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا جب کہ چیرمین پی سی بی نے معین خان کے کسینو جانے پر ان سے تحریری وضاحت طلب کرتے ہوئے انہیں وطن واپس بلایا۔ معین خان نے کسینو جانے پر قوم سے معافی مانگی تھی جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ صرف کھانے کی غرض سے کسینو گئے تھے۔
https://www.dailymotion.com/video/x2i60oq_moin-khan-reached-at-karachi-airport_news
Load Next Story