ٹینس ارسزیلا ریڈوانسکاکامیاب سوئیڈش اوپن میں ڈیوڈ فیرر سیمی فائنل میں

ارسزیلا ریڈوانسکا نے کیوی حریف مارینا ایراکووک کو 6-3،3-6 اور 6-4 سے مات دیدی

اسٹینفورڈ ویمنز ہارڈ کورٹ ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے رائونڈ میں رومانیہ کی سورانا کرسٹیا اور چینی حریف ژانگ سیاسائی آمنے سامنے ، ایشین پلیئر یہ میچ ہارگئیں۔فوٹو/ایکسپریس

اسٹینفورڈ ویمنز ہارڈ کورٹ ٹینس ٹورنامنٹ میں پولینڈ کی ارسزیلا ریڈوانسکا نے کیوی حریف مارینا ایراکووک کو 6-3،3-6 اور 6-4 سے مات دیکر تیسرے رائونڈ میں جگہ بنالی۔


سیکنڈ سیڈ ماریون بارٹولی نے امریکی حریف میلوری بروڈیٹی کو 7-5،6-0 سے ٹھکانے لگایا، رومانیہ کی سورانا کرسٹیا نے چینی حریف ژینگ سیاسائی کو اسٹریٹ سیٹ میں 6-3،6-3 سے شکست دی، تھرڈ سیڈ سلواکین پلیئر ڈومنیکا سبولکووا نے جاپان کی ایریکا سیما کو 6-1،6-3 سے زیر کیا۔

دوسری جانب ٹاپ سیڈ ڈیوڈ فیرر اور نکولس الماگرو نے سوئیڈش اوپن مینز ٹینس کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی، کوارٹر فائنلز میںفیرر نے ہموطن اسپینش حریف ٹومی روبریڈو کو 6-3،4-6 اور 6-0 سے قابو کیا، 2سیڈ نکولس الماگرو نے ڈینیئل گیمینو کو 7-6(7/5)،4-6 اور 6-3 سے ہرادیا، بیلاروس کے گریگو دیمیروف نے البرٹ راموس کیخلاف 7-6(7/1) اور 6-3 سے کامیابی پائی جبکہ جان ہائیجیک کو پچھاڑ کر اسٹونیا کے جرگن زوپ نے فائنل فور میں جگہ بنالی۔
Load Next Story