سلمان خان پرکیسبالی ووڈ میں 200 کروڑ روپے خطرے میں
فلم ’’پریم رتن دھن پایو ‘‘، ’’ بجرنگی بھائی جان ‘‘ پر 150اور 50 کروڑ کے دیگر پروجیکٹ ہیں
بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کے خلاف اسلحہ ایکٹ کیس کا عدالتی فیصلہ تین مارچ تک موخر ہونے پر رواں سال ان کی ریلیز ہونے والی دو فلموں کے پروڈیوسرز نے کچھ راحت کا سانس لیا ہے۔
49 سالہ اداکار ان دنوں راج کوٹ کے قریب گوندل میں سورج برجاتیہ کی فلم '' پریم رتن دھان پایو'' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ رواں سال ان کی دوسری متوقع فلم '' بجرنگی بھائی جان '' ہے جس کی شوٹنگ مکمل ہونے کے بعد پوسٹ پروڈکشن کا مرحلہ جاری ہے۔ بالی ووڈ ٹریڈ تجزیہ کار کومل نہتا کا کہنا ہے کہ سلمان خان پر صرف ان دو فلموں کے تقریباً 150 انڈین کروڑ روپے لگے ہوئے ہیں جب کہ انھوں نے 50 کروڑ روپے مالیت کے کچھ دوسرے منصوبے بھی سائن کر رکھے ہیں۔
نہتا نے بتایا کہ 200 کروڑ کی سرمایہ کاری خطرے میں پڑنے سے کچھ پریشانی ضرور ہے لیکن سلمان کے پاس عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کا حق محفوظ ہے۔ یاد رہے کہ سولہ سال پہلے جودھ پور کے قریب نایاب کالے ہرن کا شکار کرنے کی وجہ سے سلمان خان پر مقدمات ہیں اور اسلحہ ایکٹ کی خلاف ورزی انھی میں سے ایک ہے، جس کا فیصلہ تین مارچ کو متوقع ہے۔