پاکستان کاچوتھا جوہری ری ایکٹرآپریشنل ہونے کی آگاہی ہےبھارت

خوشاب کاری ایکٹرجوہری ہتھیاروں کیلیے یورینیم کی پیداواری صلاحیت کا حامل ہے

قومی سلامتی کے تحفظ کیلیے تمام تراقدام کررہے ہیں، وی کے سنگھ کاراجیہ سبھامیں بیان فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
بھارت نے کہاہے کہ اس حقیقت سے آگاہ ہیں کہ پاکستان کایورینیم کی پیداوارکیلیے چوتھا جوہری ری ایکٹربھی پوری طرح آپریشنل ہوچکا ہے۔


بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق وزیرمملکت برائے امورخارجہ وی کے سنگھ نے راجیہ سبھاکو اپنے تحریری بیان میں بتایاکہ بھارتی حکومت پاکستان کے خوشاب میں جوہری ری ایکٹرسے بخوبی آگاہ ہے۔انھوں نے کہاکہ یہ پاکستان کاچوتھا آپریشنل ہونے والاجوہری ری ایکٹرہے جوکہ جوہری ہتھیاروں کے لئے استعمال ہونے والے یورینیم کی پیداواری صلاحیت کا حامل ہے۔

انھوں نے کہاکہ ہماری حکومت ملک کی قومی سلامتی ضروریات کی بنیادوں پرملکی مفادات کے تحفظ کے لیے تمام تر اقدام کررہی ہے۔ انھوں نے کہاکہ اپنے سفارت خانے اورمشن کی جاسوسی کامعاملہ امریکاکے سامنے رکھاہے اورامید ہے کہ امریکا ہمارے خدشات جلددور کرے گا۔
Load Next Story