سینیٹ الیکشن پی ٹی آئی اور ن لیگ کا رابطہ ہے خورشید شاہ
ہارس ٹریڈنگ روکنے کیلیے 22 ویں ترمیم ضروری ہے لیکن حمایت کا فیصلہ نہیں کیا، خورشید شاہ
KARACHI:
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات کے حوالے سے پیپلزپارٹی کا تحریک انصاف سے کوئی رابطہ نہیں تاہم تحریک انصاف اور ن لیگ آپس میں رابطے میں ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کو روکنے کیلیے 22 ویں آئینی ترمیم ضروری ہے لیکن حمایت کا فیصلہ نہیں کیا، 22 ویں آئینی ترمیم کی حمایت کا فیصلہ سب کواعتماد میں لینے کے بعدکیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کے تحفظات صرف مدارس تک ہیں ان کے تحفظات جلد دور کریں گے، ملک میں امن و امان کی صورتحال کی خرابی کی وجہ قانون کی بالادستی کا نہ ہونا ہے، قانون کی بالادستی شفاف انتخابات سے ہی ممکن ہے تمام سیاسی جماعتوں کو الیکشن کے نظام میں شفافیت کو یقینی بنانے کیلیے اقدام کرنا ہوں گے۔