گوگل کا ’’ہیکرز‘‘ کے لئے انعامی رقم میں اضافے کا اعلان
کمپنی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ہیکرز کو 50،000 ڈالزرانعام کے طور پر دے گی، گوگل انتظامیہ
KARACHI:
گوگل نے اپنے براؤزر ''گوگل کروم'' میں سیکیورٹی کی خامیوں کی نشاندہی کرنے والے ہیکرز کے لئےانعامی رقم میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔
دنیا بھر میں استعمال ہو نے والے گوگل کے براؤزر ''گوگل کروم'' کے لیے چلنے والا پروگرام ''پیونئیم''جوکہ کمپنی کی جا نب سے سالانہ منعقد کیا جاتا ہے اوراس میں ہیکرز گوگل میں آنے والے ہر قسم کے مسائل سے آگاہ کرتے ہیں تاہم اب کمپنی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنے اس پرو گرام کو بڑھاتے ہوئے ان ہیکرز کو ہزاروں ڈالرز انعام کے طور پر دے گی۔
گوگل کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ سیکیورٹی ریسرچرز اب کسی بھی دن سرچ انجن کروم میں آنے والے مسائل کے بارے میں آگاہ کر سکتے ہیں، کمپنی کے مطابق کسی بھی ابتدائی مسئلے کی نشاندہی کرنے والوں کے لیے یہ رقم 500 ڈالر ہوگی جب کہ مسئلے کی نوعیت میں اضافے کے ساتھ رقم میں بھی اضافہ کردیا جائے اوریہ 50,000 ڈالر تک بھی دی جا سکتی ہے۔
پیونئیم نامی پروگرام کا مقصد سرچ انجن گوگل کروم میں آنے والے ہر طرح کے مسائل کو معلوم کرنا ہوتا ہے جس کے لیے کمپنی گوگل ہیکرز کوانعام کے طور پر رقم فراہم کرتی ہے۔ کمپنی کا کہنا تھا کہ عالمی پابندی کی زد میں آنے والے ممالک جس میں ایران، کیوبا، شام، سوڈان اورشمالی کوریا شامل ہیں ان کے شہری ہمیں گوگل کروم میں آنے والے مسائل سے تو آگاہ کر سکتے ہیں پرکمپنی ان کو پیسے دینے کی پابند نہیں ہوگی۔