1992 ورلڈ کپ میں کیویز کی پاکستان سے شکست پر لارسن کے زخم تازہ
1992 کی شکست کو فراموش کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتا ہوں مگر کامیابی نہیں ملتی، سابق کیوی آل راؤنڈر
KARACHI:
نیوزی لینڈ میں ٹیموں کے کرکٹ آپریشنز سنبھالنے والے سابق کیوی آل راؤنڈر گیون لارسن کو 1992 میں پاکستان کے ہاتھوں اپنی ٹیم کی شکست ابھی تک یاد ہے۔
گیون لارسن نے کہا کہ میں اسے فراموش کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتا ہوں مگر کامیابی نہیں ملتی، اس وقت بھی کیویز پاکستان کے ہاتھوں شکست سے قبل تک فتح کی راہ پر ہی گامزن تھے، انھوں نے انضمام الحق کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے شاندار اننگز کھیلی تھی، انتقام لینا اچھا آئیڈیا ہے، اگر اس مرتبہ بھی پاکستان ناک آؤٹ مرحلے میں ہمارے سامنے آیا تو بُرا نہیں مانیں گے۔