نیوزی لینڈ کے کپتان نے آسٹریلیا سے مقابلے کو ’پیسہ وصول‘ قرار دے دیا

آسٹریلیا سے مقابلہ زیادہ دور تک نہیں گیا مگر مجھے پورا یقین ہے کہ شائقین خوشی خوشی گھرلوٹے ہوں گے، کیوی قائد

آسٹریلیا سے مقابلہ زیادہ دور تک نہیں گیا مگر مجھے پورا یقین ہے کہ شائقین خوشی خوشی گھرلوٹے ہوں گے، کیوی قائد۔ فوٹو : فائل

نیوزی لینڈ کے کپتان برینڈن میک کولم نے آسٹریلیا سے مقابلے کو 'پیسہ وصول' قرار دے دیا۔


کیوی قائد برینڈن میک کلم کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا سے مقابلہ زیادہ دور تک نہیں گیا مگر مجھے پورا یقین ہے کہ شائقین خوشی خوشی گھرلوٹے ہوں گے، دونوں ٹیموں کو 300 پلس اسکور کرتے ہوئے دیکھنا کافی اچھا لگتا ہے لیکن کبھی کبھی 150 رنز والے میچز بھی انتہائی سنسنی خیز ہوسکتے ہیں۔ میک کلم نے کہا کہ ہر کوئی اس مقابلے سے لطف اندوز ہوا ہوگا، دونوں ٹیموں کے بولرز نے عمدہ پرفارم کیا، جس طرح آسٹریلیا کیلیے مچل اسٹارک کارآمد ثابت ہوئے وہی کردار ہمارے لیے ٹرینٹ بولٹ نے انجام دیا۔
Load Next Story