فضل الرحمٰن سینیٹ انتخابات سے خوفزدہ ہیں شیریں مزاری
سینیٹ انتخابات میں پیسے کا کھیل ختم ہونے سے مولاناکا کھیل بھی ختم ہوجائے گا، سیکریٹری اطلاعات تحریک انصاف
تحریک انصاف کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات اور ترجمان ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن سینیٹ انتخابات سے خوفزدہ ہیں اوراب سینیٹ انتخابات میں پیسے کا کھیل ختم ہونے سے مولاناکا کھیل بھی ختم ہوجائے گا۔
مولانافضل الرحمن کی پوری سیاست کشمیرکمیٹی اور ایک عدد وزارت کے گرد گھومتی ہے۔ ہفتے کوشیریں مزاری نے سربراہ جے یو آئی ف کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ مولانا فضل الرحمن ہمیشہ سے اقتدار کے بھوکے ہیں اور اب سینیٹ انتخابات میں پیسے کی آنکھ مچولی ختم ہونے سے ان کی سیاست کو بھی دھچکا لگنے کا احساس ہوا ہے ۔