عدالتی فیصلہ آنے کے بعدآئندہ کالائحہ عمل طے کرونگااخترمینگل
سپریم کورٹ کے طلب کرنے پرلندن میں علاج مختصرکرکے پاکستان آیا اور اپنا موقف پیش کیا
KARACHI:
بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے طلب کرنے پر میں لندن میں علاج مختصر کرکے پاکستان آیا اور اپنا موقف پیش کیا۔
مسخ شدہ لاشوں کے ملنے، اغوا برائے تاوان کی وارداتوں، بگٹی شہید کے قاتلوںکی گرفتاری، بلوچستان میں جاری آپریشن اور دیگر معاملات پر اپنا بیان سپریم کورٹ میں قلمبند کرادیا ہے، فیصلہ آنے کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کرونگا۔
نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میں ان سیاستدانوں اور قبائلی عمائدین کا مشکور ہوں کہ جنھوں نے مجھے سیاسی لیڈر تو تسلیم کیا اگر وہ نہ کرتے تو میں کیا کرسکتا تھا ، اگر6 نکاتی ایجنڈے پر عمل کیا جائے تو بلوچستان کا مسئلہ کافی حد تک حل ہوسکتا ہے ہماری پارٹی نے کبھی بھی مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیے ۔