سری لنکا نے انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی
انگلینڈ کے 309 رنز کے جواب میں سری لنکا نے ہدف 47.2 اوورمیں حاصل کیا،تھرمانے 139 اورسنگاکار117 رنزکے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے
آئی سی سی ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں سری لنکا نے لوہیرو تھرمانے اور کمار سنگاکارا کی سنچریوں کی بدولت انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔
نیوزی لینڈ کے شہر ویلنگٹن کے ویسٹ پیک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 309 رنز بنائے جس کے جواب میں سری لنکا نے ہدف صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 47.2 اوور میں باآسانی حاصل کرلیا۔ سری لنکا کی جانب سے لاہیرو تھرمانے اور کمارسنگاکارا نے دوسری وکٹ پر 212 رنزکی شراکت قائم کی اور دونوں بلے باز ناٹ آؤٹ رہے، تھرمانے نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 2 چھکوں اور 13 چوکوں کی مدد سے 139 اور سنگاکارا نے صرف 86 گیندوں پر 2 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 117 رنز بنائے جب کہ تلکرانے دلشان 44 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ انگلینڈ کی جانب سے واحد وکٹ معین علی نے حاصل کی اور کوئی بولر وکٹ حاصل نہ کرسکا۔
اس سے قبل انگلینڈ نے جوئے روٹ کی شاندار بلے بازی کی بدولت سری لنکا کو جیت کیلئے 310 رنز کا ہدف دیا، انگلش اوپنرز نے 62 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا اور انگلینڈ کو پہلا نقصان معین علی کی صورت میں ہوا جو 15 رنز بنا سکے جس کے بعد گیرے بیلنس 6 اور این بیل 49 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ کپتان این مورگن 27 جب کہ جیمز ٹیلر 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ جوز بٹلر نے 39 رنز کی اننگ کھیلی۔ ایک طرف وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا لیکن دوسری جانب جوئے روٹ سری لنکن بولرز کے سامنے ڈٹے رہے اور 121 رنز بنا کر رنگنا ہیراتھ کی گیند پر ایل بی ڈبلیوآؤٹ ہوئے۔ سری لنکا کی جانب سے لاستھ ملنگا، دلشان، ہیراتھ، تشارا پریرا، سرنگا لکمل اور اینجلو میتھیوز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ میچ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے والے کمار سنگاکارا کو مین آٖف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا۔
https://www.dailymotion.com/video/x2ief11_sri-lanka-innings_news