رحمن ملک امریکاپہنچ گئےہلیری اورگراسمین سے ملاقاتیں

وزیرداخلہ دو روزہ دورے پرواشنگٹن پہنچے،پاک امریکامشترکہ گروپ کے اجلاس میں شرکت کرینگے

واشنگٹن: امریکا کے خصوصی نمائندے برائے افغانستان و پاکستان وزیر داخلہ رحمن ملک سے ملاقات کررہے ہیں۔ فوٹو: اے پی پی

وفاقی وزیرداخلہ سینیٹر اے رحمن ملک امریکاکے دارالحکومت واشنگٹن دو روزہ سرکاری دورے پر پہنچ گئے۔


واشنگٹن ایئرپورٹ پران کاامریکاکے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ اورپاکستانی سفارتخانے کے اعلیٰ حکام نے پرتپاک استقبال کیا۔ وزیر داخلہ اپنے دورہ امریکاکے دوران امریکاکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن،پاکستان اورافغانستان کیلیے خصوصی امریکی نمائندہ مارک گراسمین سے ملاقاتوں کیساتھ ساتھ پاکستان اورامریکاکے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے انسداد دہشت گردی کے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے۔

وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کیلیے انتہائی سنجیدہ ہے اور ہمارے کلیدی کردار کو امریکاسمیت پوری دنیا سراہتی ہے،پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کیلیے کوششیں جاری رکھے گاتاکہ دنیا سے دہشت گردی کا مکمل طور پر خاتمہ ہوسکے۔
Load Next Story