چور نے ہالی ووڈ اداکارہ کا ڈیڑھ لاکھ ڈالر مالیت کا لباس واپس لوٹا دیا
لباس میں جڑے تمام موتی نقلی ہیں اس لئے اسے لوٹا رہا ہوں، چور کا بیان
ہالی ووڈ اداکارہ لوپیتا نیونگو کے ڈیڑھ لاکھ مالیت کے لباس کو چوری کرنے والے نے اس میں جڑے موتی نقلی ہونے کی وجہ سے واپس لوٹا دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیو یارک میں آسکر ایوارڈز کے دوران ہالی ووڈ کی اداکارہ لوپیتا نیونگو کا پہنا ہوا لباس ان کےکمرے سے اس وقت چوری ہوا تھا جب وہ اپنے کمرے میں موجود نہیں تھیں۔ ڈیڑھ لاکھ ڈالر مالیت کے اس لباس کو ملبوسات بنانے والے بین الاقوامی ادارے کیلون کلائن کے لئے عالمی شہرت یافتہ فرانچیسکو کوسٹا نے تیار کیا تھا۔ اس لباس میں 6000 قدرتی سفید موتی جڑے ہوئے تھے۔
واقعے کے کچھ روز بعد چور نے معروف فلمی جریدے ٹی ایم زی کو فون کرکے لباس کے بارے بتادیا، اس کا کہنا تھا کہ لباس میں لگے تمام موتی نقلی ہیں اس لئے وہ اسے واپس کرہا ہے، ٹی ایم زی کی انتظامیہ نے پولیس کو چور کی بتائی ہوئی جگہ کی نشاندہی کی جہاں سے اسے بازیاب کرالیا گیا۔