تھر کول منصوبے کیلیے 90کروڑ روپے جاری کر دیے گئے

کوئلے کے ذخائر سے استفادہ کر کے معاشی ترقی کی رفتار کو تیز کیا جا سکتا ہے

منصوبے سے سستی بجلی کی فراہمی ممکن ہو گی، قیمتی زرمبادلہ بچایا جا سکے گا ، ثمر مبارک۔ فوٹو: فائل

ممبر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پلاننگ کمیشن ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے کہا ہے کہ تھرکول منصوبے کی کامیابی سے ملک میں سستی بجلی کی فراہمی ممکن ہو گی اور قیمتی زرمبادلہ بھی بچایا جا سکے گا۔


حکومت نے منصوبے کے لیے 90کروڑ روپے بھی جاری کر دیے ہیں۔ ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ بجلی کی پیداوار میں اضافے کے لیے حکومت کو فرنس آ ئل کی درآمدات پر بھاری رقم خرچ کرنا پڑتی ہے، کوئلے کے ذخائر سے استفادہ کر کے معاشی ترقی کی رفتار کو تیز کیا جا سکتا ہے۔ پاکستان کوئلے کے ذخائر کے اعتبار سے دنیا کا چھٹا بڑا ملک ہے۔ انھوں نے کہا کہ تھرکول منصوبے کی کامیابی کے لئے صوبائی حکومت کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی اداروں کی بھی معاونت حاصل ہے۔
Load Next Story