ناصر جمشید کے کیچ چھوڑنے پرملتان کا شہری صدمے سے چل بسا
ناصر جمشید نے زمبابوے کے کھلاڑی کا آسان کیچ چھوڑا تو گل شیر کو دل کا دورہ پڑگیا اور وہ وہیں دم توڑ گیا
HARIPUR:
ورلڈ کپ میں زمبابوے کے خلاف میچ کے دوران قومی کرکٹر ناصر جمشید کی جانب سے اہم کیچ چھوڑنے پر شہری صدمے سے چل بسا۔
ملتان کے نواحی قصبے کوٹ سلطان کی بستی کھوکھر آباد کا 35 سالہ گل شیر پاکستان اور زمبابوے کے مابین کرکٹ میچ دیکھ رہا تھا کہ ناصر جمشید نے ایک آسان کیچ چھوڑ دیا جس پر اسے دل کا دورہ پڑا، اسے اسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔
واضح رہے کہ ناصر جمشید نے زمبابوے کے کپتان کا اس وقت کیچ چھوڑا تھا جب میچ انتہائی اہم مرحلے میں داخل ہوگیا تھا۔