ریٹنگ ایکشن سے حصص مارکیٹ 69پوائنٹس نیچے

انڈیکس14332پربند،39 فیصد حصص کی قیمتوںمیںکمی،16 ارب96 کروڑ کا نقصان

انڈیکس14332پربند،39 فیصد حصص کی قیمتوںمیںکمی،16 ارب96 کروڑ کا نقصان. فائل فوٹو

ISLAMABAD:
بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کی جانب سے پاکستان کی لوکل وفارن کرنسی بانڈز کی ریٹنگز کم کیے جانے، عدالت عالیہ کی جانب سے این آراو پر خط نہ لکھنے کے حوالے سے وفاقی وزیراطلاعات کے بیان کا نوٹس لیے جانے اور مقامی فرٹیلائزر کمپنی کی جانب سے گزشتہ سال کی نسبت 82 فیصد کم آمدنی پر مشتمل مالیاتی نتائج کے اعلان جیسے عوامل کے باعث کراچی اسٹاک ایکس چینج مندی کی زد میں آگئی،

جمعہ کو کاروبار کا آغاز اگرچہ تیزی سے ہوا اور مارکیٹ ایک موقع پر80.63 پوائنٹس بلند ہوگئی تھی لیکن دوسرے سیشن میں منفی اطلاعات، فرٹیلائزر، آئل اور بینکنگ اسٹاکس میں فروخت کی شدت بڑھنے سے تیزی مندی میں تبدیل ہوگئی جس سے انڈیکس کی14400 کی حد گرگئی، 39 فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں جبکہ سرمایہ کاروں کے16 ارب96 کروڑ54 لاکھ633 روپے ڈوب گئے،


ٹریڈنگ کے دوران غیرملکیوں، مقامی کمپنیوں، میوچل فنڈز اور دیگر آرگنائزیشنز کی جانب سے مجموعی طور پر14 لاکھ65 ہزار994 ڈالر مالیت کی تازہ سرمایہ کاری کی گئی جبکہ بینکوں ومالیاتی اداروں کی جانب سے9 لاکھ12 ہزار441 ڈالر، این بی ایف سیز کی جانب سے2 لاکھ78 ہزار543 ڈالر اور انفرادی سرمایہ کاروں کی جانب سے2 لاکھ75 ہزار12 ڈالر مالیت کے سرمائے کا انخلا کیا گیا،

مجموعی طور پر مندی کے سبب کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس 69.45 پوائنٹس کمی سے14332.29 ہوگیا،کے ایس ای 30 انڈیکس 89.72 پوائنٹس کمی سے 12402.31 اور کے ایم آئی30 انڈیکس 145.36 پوائنٹس کی کمی سے24679.80 ہوگیا،

کاروباری حجم جمعرات کی نسبت3 فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر11 کروڑ19 لاکھ 19 ہزار 952 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار364 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں104 کے بھائو میں اضافہ، 141 کے داموں میں کمی اور119 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
Load Next Story