نلیگی ارکان اسمبلیوں کے اجلاسوں میں شرکت یقینی بنائیں وزیراعظم کی ہدایت

وزیراعظم نے مسلم لیگ (ن) کے صدر کی حیثیت سے پارٹی کے منتخب ارکان کو ہدایت جاری کی ہیں، ترجمان وزیراعظم ہاؤس

5 مارچ کو ملک بھر کی چاروں صوبائی اسمبلیاں سینیٹ کی 52 خالی نشستوں پر امیدواروں کا انتخاب کریں گی۔فوٹو: فائل

وزیراعظم نواز شریف نے ملک بھر سے مسلم لیگ (ن) کے منتخب ارکان کو رواں ہفتے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے اجلاسوں میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔

وزیراعظم ہاؤس کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے صدر کی حیثیت سے کہا ہے کہ 5 مارچ کو سینیٹ انتخابات ہورہے ہیں۔ اس لئے ملک بھر سے مسلم لیگ (ن) منتخب ارکان رواں ہفتے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے اجلاسوں میں شرکت کو یقینی بنائیں۔


واضح رہے کہ 5 مارچ کو ملک بھر کی چاروں صوبائی اسمبلیاں سینیٹ کی 52 خالی نشستوں پر امیدواروں کا انتخاب کریں گی۔

 
Load Next Story