جناح اسپتال کراچی کے ایم ایل اوسے اہم پوسٹ مارٹم رپورٹس ضائع کرانے والے اہلکاروں کی شناخت ہوگئی

ڈاکٹرشہزاد کے لیپ ٹاپ سے ڈیٹا ضائع کرانے والے اہلکاروں سے اس حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں،ڈی آئی جی ویسٹ

ایم ایل او کے گھر میں چھاپہ مارنے والے 7 اہلکاروں کو شناخت کیا جاچکا ہے،ڈی آئی جی ویسٹ۔ فوٹو:ایکسپریس نیوز/فائل

GUJRANWALA:
جناح اسپتال کے ایم ایل او ڈاکٹر شہزاد پر تشدد اور دھمکیاں دینے والے سادہ لباس پولیس اہلکاروں کی شناخت ہوگئی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق چند روز قبل جناح اسپتال کے ایم ایل او ڈاکٹر شہزاد کے گھر پر چھاپہ مارنے اور انہیں تشدد کا نشانہ بنانے والے اہلکاروں کی شناخت ہوگئی جب کہ اس حوالے سے ڈی آئی جی ویسٹ کیپٹن طاہر نوید کا کہنا ہے کہ ایم ایل او کے گھر پر چھاپہ مارنے والے 7 اہلکاروں کو شناخت کیا جاچکا ہے جب کہ ان کے لیپ ٹاپ سے ڈیٹا ضائع کرنے اور اہلکاروں کی جانب سے اس قسم کا اقدام اٹھائے جانے کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ جناح اسپتال کے ایم ایل او ڈاکٹر شہزاد نے 22 فروری کو پریس کانفرنس کے دوران دعویٰ کیا تھا کہ سادہ لباس اہلکاروں نے ان کے گھر پر چھاپہ مار کر انہیں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور ذاتی لیپ ٹاپ سے اہم پوسٹ مارٹم رپورٹس ضائع کرادی تھیں۔
Load Next Story