وزیراعظم کا ہیلپ لائن پر براہ راست عوامی شکایات سننے کا فیصلہ
عوامی شکایات کے ازالے کے لیے فوری ہدایت بھی جاری کریں گے، پارلیمانی سیکریٹری وزارت داخلہ
وزیراعظم نوازشریف عوامی شکایات سے متعلق ہیلپ لائن کا دوبار آغاز کریں گے جس میں وہ خود براہ راست شکایات سنیں گے۔
وزارت داخلہ کی پارلیمانی سیکریٹری مریم اورنگزیب نے سرکاری خبر رساں ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں بتایا کہ وزیراعظم نوازشریف عوامی شکایات کو براہ راست سننے کے لیے جلد ہی دوبارہ ہیلپ لائن کا آغاز کریں گے جس میں عوامی شکایات کے ازالے کے لیے فوری ہدایت بھی جاری کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد حکومت کی اولین ترجیح ہے اس لیے وزیراعظم ایکشن پلان میں ہونے والی پیش رفت کی خود نگرانی کررہے ہیں جب کہ موبائل فون سموں کی تصدیق ایکشن پلان کا اہم حصہ ہے اور اس اقدام سے ملک میں امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ اسلحہ لائسنسوں کا پرانا ریکارڈ بھی درست اور ڈیجیٹلائز کیا جارہا ہے اور حکومت کا فی الحال دوبارہ اسلحہ لائسنسوں کا اجرا شروع کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مدارس کا اندراج بہتر ضروری ہے لیکن حکومت کی انہیں بند یا کنٹرول کرنے کی کوئی پالیسی نہیں۔