پشاور میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار پر سیکڑوں والدین گرفتار

انسداد پولیو مہم میں عدم تعاون پر مزید ایک ہزار سرپرستوں کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیئے گئے

گرفتار کیے جانے والے والدین کو سینٹرل جیل پشاور بھیج دیا گیا، فوٹو: فائل

بچوں کو پولیو ویکسین پلانے سے انکار پر 400 سے زائد والدین کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاورمیں صحت کا اتحاد پرگرام کا دوسرا مرحلہ شروع ہوا جس میں انسداد پولیو مہم کے تحت شہر کے مختلف علاقوں میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے تاہم اس موقع پر 400 سے زائد والدین نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کردیا جس پر انہیں گرفتار کرلیا گیا۔

انسداد پولیو مہم میں عدم تعاون پر گرفتاریاں متنی، سنگو، آریانہ پایاں اور خزانہ کے علاقوں سے 3 ایم پی او کے تحت کی گئیں اور والدین کو سینٹرل جیل پشاور بھیج دیا گیا جب کہ ڈی سی او پشاور نے قطرے پلانے سے انکار کرنے والے مزید ایک ہزار سرپرستوں کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیئے ہیں۔
Load Next Story