کراچی کے مختلف علاقوں سے 7 دہشت گرد گرفتار ترجمان رینجرز

گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، ترجمان رینجرز

گرفتار دہشت گردوں سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے، ترجمان رینجرز۔ فوٹو : فائل

KARACHI:
رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے کالعدم تنظیم کے7 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 7 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ کارروائیاں مہران ٹاؤن، چشتیاں کالونی، یوسف گوٹھ اور بنارس میں کی گئی جب کہ گرفتار دہشت گرد دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث ہیں اور ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔
Load Next Story