فور جی چِپ لگی نئی اسمارٹ گھڑیاں متعارف

گھڑی کو فون کے ساتھ جوڑے بغیر فون کال کرنے اور پیغامات بھیجنے کی سہولت موجود ہے۔

گھڑیاں میٹل فریمڈ(دھات کے فریم) کے ڈیزائن پر بنائی گئی ہیں۔فوٹو : فائل

موبائل بنانے والی کمپنی ایل جی اور ہواوے نے اینڈورئڈ آپریٹنگ سسٹم پر چلنے والی نئی اسمارٹ گھڑیاں متعارف کرائی ہیں۔


یورپ کے شہر بارسلونا میں جاری تجارتی میلے موبائل ورلڈ کانگریس میں ان گھڑیوں کو پیش کیا گیا۔ یہ نئی گھڑیاں میٹل فریمڈ(دھات کے فریم) کے ڈیزائن پر بنائی گئی ہیں۔

اربن نامی ایل جی کی اسمارٹ گھڑی کے دو ورژن ہیں جن میں سے ایک اینڈرائڈ پر چلنے والی ہے۔ دوسرے ورژن میں نئے آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ فور جی چپ لگائی گئی ہے جس کی مدد سے اس گھڑی کو فون کے ساتھ جوڑے بغیر فون کال کرنے اور پیغامات بھیجنے کی سہولت موجود ہے۔ ہواوے کی تیار کردہ گھڑی میں بھی اینڈرائڈ سسٹم ہے۔
Load Next Story