کافی پیجئے اور پیالی کھا جائیے…
برانڈ منیجر نے بتایا کہ فی الحال محدود پیمانے پر ’’ قابل خورد ‘‘ پیکیجنگ کا تجربہ کیا جارہا ہے۔
دنیا کی ایک مشہور فاسٹ فوڈ چین بہت جلد برطانیہ میں اپنے مہمانوں کو ایسی پیالیوں میں کافی پیش کریگی جنھیں وہ کھا بھی سکیں گے۔
اس مقصد سے کھانے کے قابل شوگر کوٹڈ ویفر سے بنی پیالیاں تیار کی جارہی ہیں جن کی اندرونی سطح پر گرمی برداشت کرنے والی وائٹ چاکلیٹ کی تہ جمائی جائے گی۔ اس سلسلے میں فاسٹ فوڈ چین کے برانڈ منیجر جوکلن بائینو نے بتایا کہ ہم فی الحال محدود پیمانے پر '' قابل خورد '' پیکیجنگ کا تجربہ کر رہے ہیں جو اگر کامیاب رہا تو ہم اپنے صارفین کو اس قسم کے کپ میں نہ صرف کافی بلکہ دوسری چیزیں بھی پیش کریں گے۔
اس سے پہلے دوسری کمپنیاں بھی کامیابی سے یہ تجربے کرتی رہی ہیں۔ مشہور اٹالین کافی لواذا کھانے کے قابل کوکی کپ میں پیش کی جاتی ہے۔ اسی طرح آئس کریم سینڈوچ پوٹیٹو اسٹارچ میں لپیٹے ہوئے ہوتے ہیں اور ان پر پرنٹنگ بھی سبزیوں سے بنی سیاہی سے کی جاتی ہے۔