بل گیٹس ایک بار پھر دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے
بل گیٹس کی دولت ایک برس میں 3 ارب ڈالر اضافے کے بعد 79 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی ہے۔
مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے مسلسل دوسری مرتبہ دنیا کے امیر ترین شخص ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے.
بین الاقوامی جریدے ''فوربس '' کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ایک برس کے دوران دنیا بھر میں ارب پتیوں کی فہرست 181 افراد کے اضافے کے بعد ایک ہزار 826 تک پہنچ گئی ہے۔ جس میں 46 کی عمریں 40 برس کے کم اور 3 تو ابھی 26 برس کے بھی نہیں ہوئے۔
جریدے کی رپورٹ کے مطابق مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس مسلسل دوسرے برس بھی دنیا کے امیر ترین انسان ہیں جن کی دولت میں گزشتہ ایک برس کے دوران 3 ارب ڈالر سے زائد کا اضافہ ہوا اور اس وقت ان کے کل اثاثوں کی مالیت 79 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی ہے۔ دنیا کے دولت مند افراد کی فہرست میں دوسرا نمبر میکسیکو کے صنعت کار کارلوس سلم کا ہے جن کی دولت کا تخمینہ 77 ارب ڈالر لگایا گیا ہے، 72 ارب ڈالر سے زائد اثاثوں کے ساتھ امریکی سرمایہ کار وارن بفٹ تیسرے نمبر پر ہیں۔
اس کے علاوہ ایک برس کے دوران سماجی رابطے کی ویب سائیٹ فیس بک کے بانی اور مالک مارک زکربرگ کی دولت میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے اور اب وہ دنیا کے 16 امیر ترین انسان ہیں۔ امیر ترین لوگوں کی فہرست میں رواں سال 23 سالہ ایون اسپیگل بھی شامل ہوئے ہیں اور انہوں نے یہ دولت اپنی مسیجنگ ایپ اسنیپ چیٹ کے ذریعے کمائی ہے۔