پاکستان اور یو اے ای کے درمیان میچ آج کھیلا جائے گا
نیوزی لینڈ کے نیپئر پارک میں کھیلا جانے والا میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6 بجے شروع ہوگا.
پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کی دوڑ میں رہنے کے لئے اپنا اہم میچ متحدہ عرب امارات کے خلاف آج کھیلے گی۔
نیوزی لینڈ کے نیپئر پارک میں کھیلا جانے والا میچ پاکستانی وقت کے مطابق آج صبح 6 بجے شروع ہوگا جب کہ قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق جیت کے لئے پرعزم ہیں۔ یو اے ای کے خلاف اہم میچ میں ٹیم میں تبدیلیاں کئے جانے کا امکان ہے اورغالب امکان ہے کہ مسلسل 2 میچز میں ناکام ہونے والے اوپننگ بلے باز ناصر جمشید کی جگہ وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد کو 11 رکنی ٹیم کا حصہ بنایا جاسکتا ہے۔
مصباح الحق کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے لئے آئندہ 7 روز انتہائی اہم اور سخت ہیں اور کھلاڑیوں کو ہرمیچ ناک آؤٹ میچ سمجھ کر کھیلنا ہوگا جب کہ یو اے ای کے آل راؤنڈر امجد جاوید کا کہنا ہے کہ تمام کھلاڑی پاکستان کے خلاف تیار ہیں اور طویل القامت محمد عرفان سے بیٹسمینوں کو کوئی خطرہ نہیں۔