پاکستان اور بھارت کوتنازعات بات چیت کے ذریعے حل کرنا ہوں گے وزیراعظم
وزیراعظم نوازشریف سے بھارتی سیکریٹری خارجہ سے ملاقات میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا
وزیراعظم نواز شریف سے بھارت کے سیکریٹری خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے ملاقات کرکے ان کے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کی جانب سے نیک خواہشات کا خط بھی پہنچایا۔
وزیراعظم نواز شریف سے بھارتی سیکریٹری خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اس موقع پر وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان اچھے اور پرامن ہمسائے جیسے تعلقات کا قیام اہم ہے لہٰذا دونوں ممالک کو باہمی تعلقات کےنئے باب کا آغازکرنا ہوگا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکراتی عمل سے ہی باہمی تعلقات کی بہتری کے راستے کا تعین کیا جاسکتاہے اس لیے پاکستان اور بھارت کو تمام تنازعات بات چیت کے ذریعے حل کرنا ہوں گے۔ وزیراعظم نے اس موقع پر لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر فائرنگ کے واقعات پر بھی سخت تشویش کا اظہار کیا۔