امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا کی افغان صدر پر تنقید

افغان صدر ان فوجیوں پر تنقید کرنے کے بجائے ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں تو بہتر ہوگا, لیون پنیٹا.

افغان صدر ان فوجیوں پر تنقید کرنے کے بجائے ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں تو بہتر ہوگا, لیون پنیٹا. فوٹو: رائٹرز


امریکی وزیردفاع لیون پنیٹا نے افغان صدر حامد کرزئی کے بیانات پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے سخت الفاظ میں تنقید کی ۔


امریکی وزیردفاع لیون پنیٹا نے کہا ہے کہ افغان صدر حامد کرزئی جنگ پر تنقید کرنے کے بجائے فوجیوں کی خدمات کو سراہیں، واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے لیون پنیٹا کا کہنا تھا کہ امریکی فوجی افغانستان کی خودمختاری کی جنگ لڑرہے ہیں، اب تک افغانستان میں 2000 امریکی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں، افغان صدر ان فوجیوں پر تنقید کرنے کے بجائے ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں تو بہتر ہوگا، لیون پنیٹا نے کہا کہ حامد کرزئی کی بےجا تنقید افغان عوام کیلئے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔

Load Next Story