منگنی سے قبل منگیترکے دیدار کی خواہش نوجوان کومہنگی پڑگئی
ایک نوجوان نے لڑکی کو دیکھنے پر اصرار کیا تو لڑکی والوں نے مار مار کر اس کا برا حال کردیا۔
حال ہی میں ایک سعودی مفتی کی طرف سے یہ فتویٰ دیا گیا تھا کہ شادی سے قبل لڑکا لڑکی کو دیکھنے کا حق رکھتا ہے اور اس فتوے کے زیر اثر ایک نوجوان نے یہ حق استعمال کرنے پر اصرار کیا تو لڑکی والوں نے مار مار کر اس کا برا حال کردیا۔
مقامی اخبار ''صدا'' کے مطابق لڑکے کو لڑکی والوں کی تمام شرائط قبول تھیں مگر وہ منگنی سے پہلے لڑکی کو دیکھنا چاہتا تھا۔ لڑکی والوں نے نوجوان کو سمجھایا کہ وہ اسے لڑکی دیکھنے کی اجازت نہیں دے سکتے مگر جب اس نے اصرار کیا تو لڑکی کے والدین مشتعل ہوگئے اور اسی دوران لڑکی کے بھائی نے ایش ٹرے اٹھا کر لڑکے کے سر پر دے ماری اور پھر اس پر باقاعدہ تشدد شروع کردیا۔ اخبار کے مطابق ناپسندیدہ صورتحال کی وجہ سے منگنی ملتوی ہوگئی۔