کپاس کی پیداوار 1 کروڑ 47 لاکھ بیلز سے تجاوز
اعدادوشمار کے مطابق کپاس کی پیداوار کے حوالے سے ضلع سانگھڑ 15 لاکھ 6ہزار 841 گانٹھ کے ساتھ سرفہرست رہا
KARACHI:
کپاس کی پیداوار یکم مارچ کو 1 کروڑ 47لاکھ بیلز سے تجاوز کر گئی۔ پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق یکم مارچ تک جننگ فیکٹریوں میں 1کروڑ 47 لاکھ 5 ہزار 853 گانٹھ کپاس آئی جو گزشتہ سال سے 13لاکھ 77 ہزار 186 گانٹھ یا 10.33 فیصد زائد ہے۔
پنجاب کی فیکٹریوں میں کپاس کی آمد 12.18 فیصد کے اضافے سے 1کروڑ 7 لاکھ41ہزار 666 گانٹھ رہی جبکہ سندھ میں5.61 فیصد کے اضافے سے 39 لاکھ 64 ہزار 187 گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی، اس کے علاوہ صوبہ بلوچستان میں 77ہزار 2گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی ہے، جننگ فیکٹریوں میں 1 کروڑ 47 لاکھ 5ہزار 853 گانٹھ کپاس سے 1کروڑ 46 لاکھ 42 ہزار 528 گانٹھ روئی تیار کی گئی، ٹی سی پی نے 94ہزار 900 گانٹھ، ایکسپورٹرز نے 4لاکھ 70 ہزار 837 گانٹھ اور ٹیکسٹائل سیکٹر نے 1کروڑ 32 لاکھ 94 ہزار 586 گانٹھ روئی خریدی، غیر فروخت شدہ اسٹاک میں 8لاکھ 45 ہزار 530 گانٹھ روئی اور کپاس موجود ہے، اس وقت ملک میں 156 فیکٹریاں چل رہی ہیں۔
اعدادوشمار کے مطابق کپاس کی پیداوار کے حوالے سے ضلع سانگھڑ 15 لاکھ 6ہزار 841 گانٹھ کے ساتھ سرفہرست رہا جبکہ رحیم یار خان 14لاکھ 2ہزار 301 گانٹھ، بہاول پور 13لاکھ 24ہزار 620 اور بہاولنگر کی فیکٹریوں میں14لاکھ 24 ہزار560 گانٹھ کپاس آئی۔