اوگرا کیس میں نامزد ملزم توقیرصادق نے گرفتاری دینے پر آمادگی ظاہر کردی

پنجاب پولیس نےملزم کو پکڑنے کے لئے گورنر ہاؤس کے باہر پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کردی ہے.

پنجاب پولیس نےملزم کو پکڑنے کے لئے گورنر ہاؤس کے باہر پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کردی ہے۔ فوٹو: ٹی ایم این

QUETTA:
مبینہ طور پر گورنر ہاؤس میں موجوداوگرا کرپشن کیس کے اشتہاری ملزم سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق نے گرفتاری دینے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔


ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ نے ملزم کو محفوظ راستہ دینے کامطالبہ کیا ہے ، توقیر صادق 8اکتوبر کو سپریم کورٹ میں گرفتاری دیناچاہتے ہیں۔ آج چھٹی کے باوجود نیب ہیڈ کوارٹر میں گرفتاری اور محفوظ راستے کے معاملے پر غور کے لئے اعلیٰ سطح کے افسران کا اجلاس جاری ہےجب کہ پنجاب پولیس نےملزم کو پکڑنے کے لئے گورنر ہاؤس کے باہر پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کردی ہے.
Load Next Story