باغی جاوید نسیم کا پی ٹی آئی ارکان کی کرپشن بے نقاب کرنیکا اعلان

خیبرپختونخوا میں بھی پٹواری کلچر ہے، عمران کو تبدیلی کے نام پر دھوکہ دیاجارہا ہے، جاوید نسیم

خیبرپختونخوا میں بھی پٹواری کلچر ہے، عمران کو تبدیلی کے نام پر دھوکہ دیاجارہا ہے، جاوید نسیم۔ فوٹو: این این آئی/فائل

KARACHI:
پاکستان تحریک انصاف کے باغی رکن خیبرپختونخوا اسمبلی جاوید نسیم نے پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کی کرپشن بے نقاب کرنے کااعلان کردیا ہے۔


ایک انٹرویو میں جاوید نسیم نے کہاکہ سینیٹ الیکشن کے بعد وہ تحریک انصاف کے اراکین کی خیبرپختونخوا حکومت میں کرپشن بے نقاب کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں اب بھی وہی پٹواری کلچراور وہی پولیس ہے، پی ٹی آئی چیئرمین کو تبدیلی کے نام پردھوکا دیا جارہا ہے،اس کھیل میں پشاوراوراسلام آباد میں عمران خان کے اردگرد رہنے والے پارٹی کے لوگ ملوث ہیں۔ جاوید نسیم کے بقول ان کے گھرپرفائرنگ اوروالدہ کی تذلیل کی گئی۔ واقعے کی ایف آئی آرکاٹنے کے بجائے الٹا ان کے خلاف مقدمہ درج کردیاگیا،انھوں نے آرمی چیف اورچیف جسٹس سے واقعے کا نوٹس لینے اورسیکیورٹی فراہم کرنے کی اپیل بھی کی۔
Load Next Story