پاک بھارت کشیدگی افغانستان کے لیے سنگین خطرہ ہے امریکی جنرل
آپریشن ضرب عضب کے باوجود قبائلی علاقوں میں موجود انتہا پسند اب بھی علاقائی سلامتی کیلیے خطرہ ہیں، جنرل لائیڈ آسٹن
امریکا کی سنٹرل کمانڈ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی خطے کے استحکام اور افغان اسٹرٹیجی کے لیے سنگین خطرہ ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل لائیڈ آسٹن نے سینیٹ کی مسلح کمیٹی کو بتایا کہ اگرچہ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں پاک فوج انتہا پسندوں کے خلاف آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے تاہم یہ گروپ اب بھی علاقائی سلامتی کیلیے خطرہ ہونے کے ساتھ ساتھ امریکا اور اس کے اتحادیوں کے خلاف حملوں کی منصوبہ بندی کررہے ہیں اور مہلک ہتھیاروں تک رسائی کے لیے بھی کوشاں ہیں۔انھوں نے کہا کہ امریکا خطے میں اپنے قومی مفادات اور علاقائی سلامتی کے لیے بھی اہم اقدام کرے گا۔