ن لیگ کی قیادت سے ناراض اسپیکربلوچستان اسمبلی کا اپنی جماعت بنانے کا عندیہ
مستقبل قریب میں ساتھیوں کو ساتھ ملا کر مسلم لیگ بلوچستان بناکر اپنے فیصلے خود کریں گے، جان محمد جمالی
بلوچستان اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کے اسپیکر جان محمد جمالی نے اپنی بیٹی کو سینیٹ کا ٹکٹ نہ ملنے پر شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ریجنل لیگ بنانے پر غور شروع کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حکمراں جماعت کے بلوچستان اسمبلی میں اسپیکر جان محمد جمالی اپنی بیٹی کو سینیٹ کا ٹکٹ نہ ملنے پرقیادت سے ناراض ہوگئے اور سینیٹ کی ووٹنگ سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے اس کا کھل کر اظہار کیا۔ جان محمد جمالی کا کہنا تھا کہ میری بیٹی آزاد حیثت سے سینیٹ انتخابات میں حصہ لے رہی ہے تاہم سیاست میں نشیب و فرازآتے رہتے ہیں لیکن یقین ہے کہ بہت سے اصول پسند سیاستدان اپنا ووٹ امیدواروں کو نہیں دیں گے۔
اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے کہا کہ مستقبل میں کچھ دوستوں کو ساتھ ملا کر مسلم لیگ بلوچستان بنانے کا ارادہ ہے تاکہ اپنے فیصلے خود کئے جائیں۔