2030 تک سیلاب متاثرین کی تعداد میں تین گنا اضافہ ہوسکتا ہے رپورٹ
اس وقت دنیا میں سالانہ 2 کروڑ افراد سیلاب سے متاثر ہو رہے ہیں جن کی تعداد بڑھ کر 2030 میں 5 کروڑ تک ہوسکتی ہے، رپورٹ
بین الاقوامی ماہرین کی رپورٹ کے مطابق اگلے 15 سالوں کے دوران دنیا بھر میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے متاثرہ افراد کی تعداد میں تین گنا اضافہ ہوسکتا ہے۔
غیر ملکی ادارے ''ورلڈ ریسورس انسٹیٹیوٹ'' کی حالیہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیاں اور بڑھتی ہوئی آبادی 2 اہم عوامل ہیں جو سیلابوں کا باعث بن رہے ہیں جب کہ اس وقت دنیا میں سالانہ 2 کروڑ افراد سیلاب سے متاثر ہو رہے ہیں جن کی تعداد بڑھ کر 2030 میں 5 کروڑ تک ہوسکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اگر برطانیہ میں بھی سیلاب سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر کو مزید بہتر نہ کیا گیا تو ہر سال سیلاب سے 76 ہزار افراد متاثر ہوسکتے ہیں جب کہ شہری علاقوں میں ایک ارب برطانوی پاؤنڈز تک کی املاک کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔