انڈونیشیا کا آسٹریلوی شہریوں کو تختہ دار پر لٹکانے کا اٹل فیصلہ
آسٹریلیا نے اپنے شہریوں کی جانیں بچانے کیلئے انڈونیشیا کو قیدیوں کے تبادلے کی پیشکش کی تھی
ISLAMABAD:
انڈونیشیا نے دو آسٹریلوی شہریوں کو سزائے موت نہ دینے کے بدلے قیدیوں کے تبادلے کی آسٹریلوی پیشکش کو مسترد کردیا۔
انڈونیشین حکام کا کہنا ہے کہ صدارتی حکم کے تحت سزائے موت پر لازمی طور پر عمل در آمد کیا جائے گا جب کہ انڈونیشی صدر جوکو ویدودو نے آسٹریلوی وزیراعظم ٹونی ایبٹ کی جانب سے اس مسئلے پر بات چیت کی خواہش کو بھی مسترد کردیا ہے۔آسٹریلیا کی جانب سے اپنے دونوں شہریوں کی جانیں بچانے کے لئے انڈونیشیا کو قیدیوں کے تبادلے کی پیشکش کی گئی تھی۔ انڈونشیا میں قید ان دونوں کی سزاؤں پر کسی وقت بھی عمل درآمد کیا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا کے ان دو شہریوں چن اور سوکماران پر سن 2005 ءمیں انڈونیشیا کے جزیرےبالی سے آسٹریلیا میں ہیروئین اسمگل کرنے کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔انڈونیشیا دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جہاں منشیات کی ادویات کی اسمگلنگ کے خلاف سخت ترین قوانین موجود ہیں اور موت کی سزا پر عملدرآمد کی پابندی کو بھی 2013 میں ختم کر دیا گیا تھا۔