پھر ثابت ہوگیا کہ پیسہ طاقتور اور ادارے کمزور ہیں طاہرالقادری

پاکستان کی تاریخ کےفراڈاورنامکمل سینیٹ الیکشن کرانےکاریکارڈ بھی موجودہ حکمرانوں نےاپنےنام کرلیا، سربراہ عوامی تحریک

پاکستان کی تاریخ کےفراڈاورنامکمل سینیٹ الیکشن کرانےکاریکارڈ بھی موجودہ حکمرانوں نےاپنےنام کرلیا، سربراہ عوامی تحریک۔ فوٹو: فائل

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن کے نام پر پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی منڈی لگی اورتماشا ہوا۔


عوامی تحریک کے مرکزی میڈیا سیل میں رہنماؤں سے گفتگوکرتے ہوئے طاہر القادری کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن سے ایک روزقبل رات کے اندھیرے میں جاری ہونیوالے صدارتی آرڈیننس نے پارلیمنٹ کی اہمیت اور اصلیت ظاہر کردی، پھرثابت ہوگیا کہ ملک میں پیسہ طاقتور اور ادارے کمزور ہیں، اراکین اسمبلی کوپنجروں میں بند کرکے پولنگ بوتھ تک لایا جاتا رہا لیکن الیکشن کمیشن کا کہیں وجودنظر نہیں آیا، وزیراعظم نے اراکین اسمبلی کورشوت دی، ایک ہفتے کھانے کھلائے اورالیکشن اپنے نام کرلیا۔

انھوں نے الزام لگایا کہ ایسی پارلیمنٹ اورایسی سینیٹ کی قانون سازی کی کیااخلاقی حیثیت ہوگی، جعلی جمہوریت اورجعلی الیکشنوں سے غریب عوام کے کبھی حالات نہیں بدلیں گے۔ طاہرالقادری نے کہاکہ پاکستان کی تاریخ کے فراڈاور نامکمل سینیٹ الیکشن کرانے کاریکارڈ بھی موجودہ حکمرانوں نے اپنے نام کرلیا۔ خریدوفروخت کے حوالے سے اپنی پوزیشن بہترکرنے کے لیے فاٹا کے الیکشن کواسٹاپ لگوایا گیا۔ انھوںنے کہاکہ جب تک فاٹاکے الیکشن نہیں ہوں گے تب تک سینیٹ کاایوان مکمل نہیں ہوگا، نہ ہی سینیٹ کے چیئرمین اورڈپٹی چیئرمین کاالیکشن ہوسکے گا۔ انھوں نے کہاکہ جس استحصالی نظام کی یہ اسٹیٹس کوکی قوتیں محافظ ہیں اس نظام کوبھی نہیں چلنے دے رہیں۔
Load Next Story