الطاف حسین کی حافظ طاہر اشرفی کونائن زیرو میں قیام کی پیشکش

پاکستان علمائے کونسل کے چیئرمین کی جان ومال کے تحفظ کے لئے فوری اقدامات کیے جائیں، الطاف حسین

پاکستان علمائے کونسل کے چیئرمین کی جان ومال کے تحفظ کے لئے فوری اقدامات کیے جائیں، الطاف حسین فوٹو: فائل

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے چیئرمین پاکستان علمائے کونسل حافظ طاہر اشرفی کو نائن زیرو میں قیام کی پیشکش کردی۔


لندن سے جاری بیان میں الطاف حسین نے حافظ طاہر اشرفی کے اغوا اور تشدد کی شدید مذمت کی ہے۔ ایم کیوایم کے قائد نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ پاکستان علمائے کونسل کے چیئرمین کی جان ومال کے تحفظ کے لئے فوری اقدامات کیے جائیں۔

انہوں نے طاہر اشرفی کو دعوت دی کہ وہ جب چاہیں کراچی میں ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو یا لندن آسکتے ہیں اور یہاں قیام کرسکتے ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story