ہالی ووڈ اسٹار ہیریسن فورڈ فضائی حادثے میں شدید زخمی

ہیریسن فورڈ ذاتی طیارے میں سوار تھے جو انجن فیل ہونے کے بعد زمین پر آگرا

اداکارکو سر میں گہرے زخم آئے ہیں تاہم ان کی جان کو کوئی خطرہ نہیں،ڈاکٹرز۔ فوٹو:فائل

امریکی شہر لاس اینجلس میں چھوٹا فضائی طیارہ انجن فیل ہونے کے سبب زمین پر آ گرا جس کے باعث جہاز میں سوار ہالی ووڈ اسٹار ہیرسن فورڈ شدید زخمی ہوگئے۔


غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق باہی ووڈ اسٹار چھوٹے طیارے پی ٹی 22 میں سوار تھے جو اچانک انجن فیل ہونے کے باعث زمین پر آگرا جس کے فوری بعد امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر انہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق 72سالہ اداکارکو سر میں گہرے زخم آئے ہیں تاہم ان کی جان کو کوئی خطرہ نہیں۔ ہیریسن فورڈ ''انڈیانا جونز'' اور ''اسٹار وارز'' جیسی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر بھی دکھا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ PT-22 طیارے جنگ عظیم دوئم کے دوران امریکی پائلٹس کی تربیت کے لئے بنائے گئے تھے اور ان میں سے ایک طیارہ ہیریسن فورڈ کے زیر استعمال تھا۔
Load Next Story