وزیراعظم کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کرانے کی درخواست سماعت کیلئے منظور
وزیراعظم نےیوتھ لون اسکیم میں اپنی صاحبزادی کا نام شناختی کارڈ پردرج نام کے بجائے مریم نواز لکھوایا،درخواست گزار
وزیراعظم نواز شریف کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ درج کرنے کی درخواست ہائیکورٹ نے سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو نوٹسز جاری کردیئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے اقتدار نامی شہری کی جانب سے وزیراعظم نواز شریف کے خلاف آرٹیکل 6 تحت مقدمہ درج کرانے کی درخواست دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ وزیراعظم نے اپنی صاحبزادی مریم صفدر کا نام یوتھ لون اسکیم میں شناختی کارڈ پر درج نام کے بجائے مریم نواز لکھوایا جس پر ان کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔
عدالت نے درخواست کو اہم اور قانونی معاملہ قرار دیتے ہوئے منظورکرلی اور وفاقی حکومت، وزارت داخلہ، ڈی جی امیگریشن اور آئی جی پنجاب کو نوٹسز جاری کردیئے۔